اڈیشہ کے بعد اب مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ؛ بس پر بیوی کی موت؛ فیملی کو جنگل میں ہی بس سے باہر کیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th August 2016, 11:24 PM | ملکی خبریں |

بھوپال 27؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اڈیشہ کے بعد اب مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں بس میں جا رہی ایک خاتون کی موت کے بعد بس والوں نے عورت کے شوہر، بوڑھی ساس اور پانچ دن کی بچی کو بس سے اتار دیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، چھتر پور ضلع کے گھوگھری گاؤں کے رہنے والے رام سنگھ کی بیوی ملّی بائی نے پانچ روز قبل ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔ درد زہ کے بعد سے ہی ملّی بائی کی طبیعت بگڑتی گئی تو رام سنگھ اس کے علاج کے لئے اسے بس سے دموہ لے جا رہا تھا۔

رام سنگھ کے مطابق، سفر کے دوران بیوی کی سانسیں تھم گئیں۔ بیوی کی موت کے بعد بس کے ڈرائیور، کنڈکٹر اور کلینر نے اسے، بوڑھی ماں اور پانچ دن کی بچی کو خاتون کی لاشں کے ساتھ چین پورا اور پرسائی گاؤں کے بیچ جنگل میں اتار دیا۔ اس کے بعد یہ خاندان 5 دن کی بچی اور لاش کو لئے 8 گھنٹے تک مدد کی فریاد لگاتا رہا، لیکن ان کی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آیا۔

وکلاء نے کی مدد

وکیل ہزاری اور راجیش پٹیل اپنی موٹر سائیکل سے دموہ واپس آ رہے تھے تو انہوں نے رام سنگھ کو اپنی بیوی کی لاش، نوزائیدہ بیٹی اور بوڑھی ماں کے ساتھ روتے ہوئے دیکھا۔

رام سنگھ سے آپ بیتی سننے کے بعد وکیل نے ڈائل 100 سروس پر فون کیا، لیکن کافی دیر تک مدد کے لئے کوئی پولیس کا نوجوان نہیں پہنچا۔ اس کے بعد دونوں وکلاء نے رام سنگھ کے خاندان کے لئے اپنی سطح پر گاڑی کا انتظام کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران پولیس کے کچھ جوان پہنچے بھی تو انہوں نے اپنے علاقے کا معاملہ نہ ہونے کی بات کہہ کر پلہ جھاڑ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...