ٹرمپ کا بشار الاسد کو سخت انتبا ہ ،امریکی فورسز دوبارہ کاروائی کرنے کیلئے تیار ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2018, 11:54 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نِکی ہیلی کے مطابق انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے، ورنہ سمجھ لے کہ امریکی فورسز دوبارہ کارروائی کے لیے ’تیار‘ ہیں۔

مغربی طاقتوں نے ہفتے کے روز شامی دارالحکومت دمشق اور حمص میں تین شامی حکومتی تنصیبات پر میزائل حملوں کو خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں سے شامی تنازعے میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

امریکا، فرانس اور برطانیہ نے شامی دارالحکومت دمشق کے ضلعے برضح اور حمص کے قریب واقع دو حکومتی تنصیبات پر مجموعی طور پر 105 میزائل داغے۔ پینٹاگون کے مطابق ان حملوں میں شامی حکومت کے زیراستعمال کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے تین مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔شامی خانہ جنگی میں مغربی ممالک کی یہ سب سے بڑی عسکری مداخلت ہے۔ تاہم امریکا، فرانس اور برطانیہ کے مطابق ان حملوں میں فقط شام کی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور ان حملوں کا مقصد اسد حکومت کا خاتمہ یا شامی تنازعے میں مداخلت نہیں تھا۔

شامی حکومت اور بشارالاسد کے اتحادی ممالک ایران اور روس نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عسکری آپریشن کو ’کامیاب‘ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا، ”مشن مکمل ہو گیا“۔ادھر روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے ان حملوں کو ’ناقابل قبول اور غیرقانونی‘ قرار دیا ہے۔ جب کہ شامی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے ان حملوں کو ’مغربی ممالک کا جرم اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دمشق کے نواح میں واقع دوما کے قصبے میں مبینہ کیمیائی حملے میں چالیس عام شہری مارے گئے تھے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ مغربی ممالک نے اس حملے کا الزام شامی حکومت پر عائد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا عزم ظاہر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔