راہل گاندھی کے ساتھ ظہرانہ کے بعد تیجسوی یادو نے ٹویٹ کر کے کہا شکریہ
نئی دہلی، 17 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی ان دنوں گجرات انتخابات میں مصروف ہیں۔ کانگریس گجرات انتخابات میں بڑی جیت حاصل کرے اس کے لئے راہل گاندھی مسلسل محنت کر رہے ہیں؛ لیکن اتنے مصروف شیڈول کے بعد بھی انہوں نے بہار جے ڈی یو کے لیڈر اور لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔اس موقعہ پر تیجسوی یادو نے ٹویٹ کرکے راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔راہل گاندھی ان دنوں الگ ہی ہیئت میں نظر آ رہے ہیں ، وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر متحرک ہیں ؛بلکہ گجرات انتخابات میں بھی کافی فعال دیکھ رہے ہیں ۔فالوور انہیں ان کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کرر ہے ہیں اور گجرات انتخابات میں اپنی حمایت کا بھی اعلان کر رہے ہیں۔ اب بات اگر اس تصویر کی کریں تو اس کے بہت سے سیاسی معنوں نکالے جا سکتے ہیں۔ نتیش کمار پر تیجسوی ان دنوں حملہ آور دکھائی دے رہے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی کے ساتھ دوستی پروان چڑھ رہی ہے۔ راہل گاندھی بھی بہار میں اپنے اور کانگریس کے لئے نئے دوست کی تلاش میں تھے، اب لگ رہا ہے کہ انہیں وہ دوست مل گیا ہے۔لنچ کی تصاویر میں جو دکھائی دے رہا ہے وہ بالکل صاف ہے ،مستقبل میں ان دونوں کی یاری سیاسی ماہرین کی عقلوں کو گم کردینے و الے کارنامے سر انجام دیں گے ۔