کرناٹک کے بعد تلنگانہ پر بی جے پی کی توجہ مرکوز: ڈاکٹر کے لکشمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 12:15 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد20مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں انتخابی عمل کے اختتام کے بعد بی جے پی اپنی ساری توجہ تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اڈیشہ اور مغربی بنگال پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر بی جے پی تلنگانہ ڈاکٹر کے لکشمن کے مطابق گذشتہ دنوں، نئی دہلی میں پارٹی کے اعلیٰ قائدین کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی توجہ اب تلنگانہ ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال پر مرکوز کی جائے گی امکان ہے کہ پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ تلنگانہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے موقف کا جائزہ لئے آئندہ ماہ ریاست کا دورہ کریں گے ۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی تنظیمی طور پر کافی مستحکم ہے اور مزید مستحکم کرنے کیلئے یوتھ سطح پر پنا پرمکھ ماڈل کو اختیار کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں119 اسمبلی حلقوں کے منجملہ40تا50 حلقوں پر پنا پرمکھ کے تقرر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اور ماباقی حلقوں پر آئندہ دوماہ کے دوران یہ کام مکمل کرلئے جائیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پارٹی ، نریند مودی کی زیر قیادت حکومت کے کارناموں سے عوام کو واقف کراتے ہوئے ووٹ طلب کرے گی ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو قومی شاہراہوں کی تعمیر، ریلوے پراجکٹس کی تکمیل اور اجولا ( مفت گیاس کنکشن اسکیم) کے لئے دی گئی مالی مدد کو بھی عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ، عوام سے رابطہ پیدکرتے ہوئے عوامی وعدوں کو پورا کرنے میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی، عوام مخالف اقدامات ، مخالف کسان رویہ، روزگار فراہم کرنے میں ناکامی ، ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کے وعدہ سے انحراف جیسے موضوعات کو بحث بنائے گی ۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے مزید بتایا کہ ریاست میں17 پارلیمانی حلقوں کی ذمہ داری بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور ریاست بہار کے وزیر منگل پانڈے کو سونپی گئی ہے اور یہ تینوں قائدین بہت جلد ریاست کے دورے پرآئیں گے ۔ صدربی جے پی نے کہاک ہ بی جے پی کی جانب سے کی جارہی تیاری کو دیکھتے ہوئے یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ 2019 میں بی جے پی کو تلنگانہ میں اقتدار حاصل ہونا طئے ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...