کپل مشرا کے بعد عاصم خان کا بڑا الزام، کیجریوال نے ہم سے بھی مانگا تھا 5کروڑ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th May 2017, 12:40 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کپل مشرا کے الزامات میں گھرے اروند کیجریوال کی مشکلیں مزید بڑھ گئی ہیں۔عام آدمی پارٹی کی حکومت میں سابق وزیر عاصم احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ کیجریوال نے ان سے پانچ کروڑ روپے مانگاتھا۔خان کے مطابق، کیجریوال نے یہ پیسے پنجاب میں کیبل نیٹ ورک کو خریدنے کے لیے مانگا تھا۔خان کے مطابق، اتنے پیسے جمع نہ کرنے کے بعد دلیپ پانڈے نے ان کے ساتھ پارٹی کی میٹنگ میں ہاتھا پائی بھی کی۔مسئلہ پارٹی کے کچھ لیڈروں کے بیچ بچاؤ کے بعد ہی حل ہو پایا تھا۔عاصم خان کے مطابق،عام آدمی پارٹی دہلی اور پنجاب کے کیبل نیٹ ورک پر قبضہ کرنا چاہتی تھی، تاکہ کوئی اس کے خلاف خبر نہ چلا پائے،لیکن جب وہ کیجریوال کا یہ مطالبہ پورا نہیں کر سکے،تو انہیں جھوٹے الزام لگا کر ہٹا دیا گیا۔عاصم خان کا دعوی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے اندر حکومت بننے کے 15دنوں بعد سے ہی لین دین کا کھیل چل رہا ہے اور ان کے پاس الزام ثابت کرنے کے لیے پختہ ثبوت موجود ہیں۔عاصم احمد خان کا دعوی ہے ان کو کیجریوال نے بدعنوانی کے جھوٹے الزام میں پھنسا کر وزیر کے عہدے سے ہٹا یاتھا۔خبروں کے مطابق خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسا اسٹنگ ہے،جس میں امانت اللہ خان سمیت چار اور ممبر اسمبلی بتا رہے ہیں کہ کیجریوال نے 11لاکھ روپے دے کر ان کے خلاف جھوٹا اسٹنگ آپریشن کروایا تھا۔قابل ذکرہے کہ پیشے سے بلڈر عاصم احمد خان عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پرانی دہلی کی مٹیا محل سیٹ سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے کانگریس کے قدآور لیڈر شعیب اقبال کو 26ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔اس کے بعد کیجریوال نے انہیں خوراک اور شہری فراہمی اور اقلیتی محکموں سمیت کئی اور وزارت سونپی تھی۔خان عام آدمی پارٹی کے اقلیتی سیل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، لیکن 2015میں ایک ایسا آڈیو سامنے آیاتھا، جس میں وہ مٹیا محل میں غیر قانونی تعمیر کے لیے 6سے 8لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے سنے گئے۔اس کے بعد کیجریوال نے انہیں کابینہ سے ہٹا دیا تھا۔ادھر، عام آدمی پارٹی کے باغی ممبر اسمبلی کرنل دیویندر سہراوت بھی عاصم خان کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب کیجریوال بے نقاب ہو گئے ہیں۔سہراوت کی مانیں، تو عام آدمی پارٹی میں کیجریوال کی نافرمانی کرنے والوں کو جھوٹے الزامات میں پھنسا دیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...