جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے مرنے والوں کی تعداد 280ہوئی

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2016, 8:17 PM | ملکی خبریں |

چنئی،10دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) حکمران انا ڈی ایم کے نے آج پارٹی سربراہ اور تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے مرنے  والے203لوگوں کی فہرست جاری کی ہے،اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کاتعداد 280تک پہنچ گئی ہے۔پارٹی ہیڈکوارٹر نے ایک فہرست جاری کی جس میں ریاست کے مختلف علاقوں میں دل کا دورہ پڑنے سے مرے 203لوگوں کے نام ہیں۔پارٹی نے ان کی موت پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندان والوں کو تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بھی ہے۔اگرچہ پہلے پارٹی نے کہا تھا کہ جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے 77افراد کی موت ہوئی ہے۔وہیں فوت شدگان کے خاندان والوں کو یکساں ریلیف رقم دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے مرنے والے لوگوں کی تعداد اب 280ہو گئی ہے۔اس سال 22ستمبر سے ہسپتال میں داخل جے للتا کو چار دسمبر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے اگلے دن ہی 68سالہ وزیر اعلی کی موت ہو گئی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...