وزیر اعظم مودی نے رائے بریلی میں ترقیاتی پروجیکٹوں کاآغازکیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 9:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی، جو اترپردیش کے ایک روزہ دورے پرہیں، نے آج رائے بریلی میں ماڈرن کوچ فیکٹری کا دورہ کیا۔ایک عوامی جلسے میں انھوں نے900ویں کوچ اور ایک ہمسفر ریک کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے رائے بریلی میں بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، افتتاح کیا یا ان کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاہے کہ آج جن پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ، افتتاح کیا گیا یا جن کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا مجموعی طور پر ان کی مالیت ایک ہزار کروڑ روپئے ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماڈرن کوچ فیکٹری نوجوانوں کو روزگار فراہم کرا رہی ہے اور یہ رائے بریلی کو ریل کوچ تیار کرنے کا ایک عالمی مرکزی بنادے گی۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ 1971 میں آج ہی کے دن ہندوستانی فوج نے ان کو شکست دی تھی جو دہشت ، ظلم اور لاقانونیت کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاہے کہ آج ایک طرف تو حکومت مسلح دستوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو مسلح دستوں کو مضبوط بنانا نہیں چاہتے۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ صرف جھوٹ کا کاروبار کرتے ہیں اور وزارتِ دفاع پر، فضائیہ پر اور یہاں تک کہ ایک غیرملکی حکومت پر بھی تہمت لگاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹ کے رجحان پرصرف سچ کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کا معاملہ آتا ہے اور مسلح دستوں کی ضرورت کی بات ہوتی ہے تو مرکزی حکومت کے ذہن میں صرف ملک کا مفاد ہی ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت نے پہلے ہی 22 فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے۔ صرف اس فیصلے سے ہی کسانوں کو اضافی طور پر 60 ہزار کروڑ روپئے کی رقم مہیا کرائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے ایسے کسانوں کو بھی فائدہ ملا ہے جن کی فصل نامعلوم وجوہات کے باعث تباہ ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ مرکزی حکومت ‘‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’’ کے منتر پر عمل کے لیے عہدبندہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...