ارجت پٹیل کے بعد شکتی کانت داس ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے گورنر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ارجت پٹیل کے استعفیٰ کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو اس کا نیا گورنر مل گیا ہے۔ فنا ئنس کمیشن کے رکن شکتی کانت داس کو آر بی آئی کا 25 واں گورنر بنایا گیا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر کے عہدے پر ان کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے ۔ شکتی کانت داس اس سے پہلے اقتصادی امور کے سیکرٹری کے عہدے پر بھی اپنے خدمات دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال وہ اس عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے میں بھی ان کااہم کردار رہا تھا ۔نئی دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے ماسٹرز کی ڈگری لینے والے شکتی کانت داس حکومت ہند کے وزارت خزانہ وغیرہ کے ساتھ کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال ہوئے نوٹ بندی کے فیصلے میں بھی شکتی کانت داس کا اہم کردار تھا ۔ حکومت کی طرف سے کئے گئے اس فیصلے کا ڈرافٹ بنانے والوں میں شکتی کانت داس بھی شامل تھے۔غور طلب ہے کہ ریزرو بینک کی خود مختاری سمیت کئی مسائل پر مرکزی حکومت کے ساتھ اختلافات کے بعد ریزرو بینک کے 24 ویں گورنر ارجت پٹیل نے پیر کی شام اچانک استعفیٰ دے کر سب کو چونکا دیا تھا ۔تاہم انہوں نے اس کے پیچھے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔