آندھرا پردیش کے بعد ممتابنرجی نے بھی مغربی بنگال میں سی بی آئی کے داخلے پرعائد کردی پابندی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th November 2018, 11:59 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا:  17 نومبر ﴿ایس او نیوز﴾مغربی بنگال حکومت نے سی بی آئی کو ریاست میں چھاپہ مارنے یا جانچ کرنے کے لئے دی گئی "عام رضامندی" جمعہ کو واپس لے لی ہے، ریاستی سکریٹریٹ کے ایک سینئرافسرنے یہ اطلاع دی۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کے فیصلے سے ٹھیک قبل آندھرا پردیش حکومت نے بھی یہی قدم اٹھایا تھا۔

آندھرا پردیش حکومت کے اعلان کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس موضوع پرآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو اپنی حمایت دی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے بالکل صحیح کام کیا۔ بی جے پی اپنے سیاسی مفاد کےلئے سی بی آئی اوردیگر ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔

مغربی بنگال میں 1989 میں اس وقت کی لیفٹ حکومت نے سی بی آئی کو عام رضامندی دی تھی۔ افسرنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ جمعہ کو آرڈیننس کے بعد سی بی آئی کو اب سے عدالت کے حکم کے علاوہ دیگرمعاملوں میں کسی طرح کی جانچ کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ سی بی آئی دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ  کے تحت کام کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...