غازی پورلینڈ فیل میں لگی آگ پرسات گھنٹوں کے بعد قابو پالیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:13 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)مشرقی دہلی کے غازی پور لینڈ فیل میں لگی آگ پر سات گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آج علی الصبح قابو پایا لیا گیا ۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کل شام تقریبا پانچ بجکر 50 منٹ پر لینڈ فیل میں شدید آگ لگ گئی تھی ۔ اسی جگہ حالیہ دنوں کچرے کا ڈھیر منہدم ہو جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ دہلی فائر بریگیڈ سروس کے اہلکار نے کہا فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کیا گیا اور آخر کار صبح قریب ڈیڑھ بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔کچرے کا ڈھیر گرنے کے بعد نائب گورنر انل بیجل نے اسے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔جس کے بعد 45 میٹر بلند اس لینڈ فیل کو بند کرنے کا حکم جار ی کیا تھا ۔ یہ کچرے کا پہاڑ سال 2002 میں ہی بھر چکا تھا او رانتظامیہ اس کے متبادل جگہ کی تلاش بھی کر رہی ہے حالانکہ این جی ٹی کی منظوری لازمی ہے ۔مشرقی دہلی میونسپل کے زیر انتظام یہ لینڈ فیل سائٹ 29 ایکڑ سے زیادہ کے علاقے میں پھیلی ہے اور اسے 1984 میں شروع کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق کچرے کے ڈھیر کے لئے منظور شدہ اونچائی 20 میٹر ہے اور غازی پور سائٹ ہر دن یہاں 2500۔3000 میٹرک ٹن کوڑا ڈالا جاتا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...