کروپاڑی کے عبدالجلیل کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پرناراض کانگریسی کارکنان کا ضلع دکشن کنڑا نگراں کار وزیرکاگھیراؤ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th April 2017, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

وٹلا/منگلورو:26/اپریل(ایس اؤنیوز)کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صدر اے عبدالجلیل کا قتل ہوکر ہفتہ گزرچکا ہےلیکن ابھی تک قاتلوں کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ہے، اس بات پر ناراض مقامی کانگریسی کارکنان اور عوام نے ضلع نگراں کار وزیر بی رماناتھ رائی کی کار گھیراؤ کرتےہوئے سخت  برہمی کا اظہار کیا۔

عبدالجلیل کا انتقال ہوکر دس دن ہونے پر ان کے گھرمیں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد لوٹ رہے وزیر رماناتھ رائی کی کار کو کانگریسی کارکنان نے قریب 10منٹ تک گھیراؤ کرکے روک کر اپنا سخت اعتراض جتایا۔ کارکنوں نے وہیں نگراں کاروزیر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ وٹلا کے کچھ پولس کا رویہ صحیح نہیں ہونے کو لے کر شکایت کی  گئی تھی لیکن ابھی تک اُن پولس اہلکاروں کے خلاف  ہمارے عوامی نمائندوں کو کارروائی کرنا ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

عوام نے اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی کہ زندگی بھر پارٹی کا وفادار کارکن رہتے ہوئے پارٹی کے لئے زندگی گنوانے والے عبدالجیل کے گھروالوں کے متعلق کوئی بھی عوامی نمائندہ   توجہ نہیں دے رہا ہے، عوام نےسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو صرف ووٹ چاہئے ہے نا!  وزیر رماناتھ رائی نے کارکنوں سے کہاکہ قاتلوں کی گرفتاری کےلئے محکمہ پولس پر دباؤ بنایاگیا ہے ، ملزموں کا پتہ لگانے کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے، ہمیں اعتماد ہے کہ بہت جلد ملزم گرفتار ہونگے، اتنا کہنا تھا کہ عبدالجلیل کے خاندان والوں نے آگے بڑھ کر وزیر موصوف کی کار کو جانے کے لئے راستہ بنایا۔

ایسے میں خبر ملی ہے کہ علاقہ کے سخت ناراض  نوجوانوں اور شہریوں نے 28اپریل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کنیان اور کروپاڑی بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پولس محکمہ کو ملزموں کا پتہ ہونے کے باوجود 7دنوں تک ان کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے احتجاج منظم کیاجارہا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کا سوال ہے کہ  48گھنٹوں میں ملزموں کی گرفتار ی کا دعویٰ کرنے والی پولس ابھی تک کیا کررہی ہے، نوجوانوں نے واضح کیا کہ اگر ملزموں کی گرفتاری ہوتی ہے تو پھر بند واپس لے سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔