ہلمند: فضائی کارروائیاں، طالبان کی آٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تباہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 9:36 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی قیادت والے اتحاد نے صوبہ ہلمند میں منشیات تیار کرنے والی 25 لیباریٹریاں تباہ کردی ہیں، جس کے نتیجے میں آٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات تلف ہوگئی ہیں۔یہ کارروائی تین ہفتے تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی، جس کا مقصد طالبان کو حاصل ہونے والی آمدن کو تباہ کرنا تھا۔ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کابل سے بات کرتے ہوئے، امریکی فضائیہ کے برگیڈیئر جنرل، لانس بنچ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اِن آٹھ کروڑ ڈالروں میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر براہِ راست طالبان کے ساتھی منشیات سے وابستہ سرداروں کی جیبوں میں جاتے۔

سولہ سالوں میں طالبان کے انسداد کے لیے پہلی بار فضائی کارروائی کی گئی، جس کا ہدف منشیات کی آمدنی کو نشانہ بنانا تھا۔بنچ نے کہا ہے کہ ’’یہ نئی لڑائی ہے۔ ہم تیار بیٹھے ہیں‘‘۔اْنھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ملنے والے نئے اختیارات کی تعریف کی، جن میں امریکی قیادت والے اتحاد کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ افغان طالبان کی حامی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں، جن میں ہتھیاروں کے ذخیرے سے لے کر آمدن پیدا کرنے والے ذرائع شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...