افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی اپیل جاری
نیویارک 15جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ اورافغانستان کی حکومت نے مشترکہ طور پر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت اس جنگ زدہ ملک کے لیے امداد فراہم کریں تا کہ پریشان حال لوگوں کی دیکھ بھال کی جا سکے۔ سن 2018 کے لیے جاری کردہ اپیل میں 430 ملین ڈالر کی امداد دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے قائم مقامی دفتر OCHA اور کابل حکومت نے کہاہے کہ مسلح خلفشار کی وجہ سے تین لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو بے گھری کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے افغان دفتر کے سربراہ ٹونی لانسرکاکہنا ہے کہ کئی افغان علاقے کو لوگ اس وقت بھی مسلح حملوں اور پرتشدد حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔