افغانستان کے پارلیمانی انتخابات اگلے سال جولائی میں ہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2017, 11:45 AM | عالمی خبریں |

کابل،23؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان نے تین سال سے التوا میں پڑے ہوئے پارلیمانی اور ضلع کونسلوں کے انتخابات اگلے سال جولائی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ملک کے آزاد الیکشن کمشن نے بتایا کہ انتخابات 7جولائی 2018کو ہوں گے۔الیکشن کمشن کے چیئر مین نجیب اللہ احمد زئی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی کامیابی کا انحصار مناسب فنڈنگ اور سیکیورٹی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب فندز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جب کہ انتخابات کی سیکیورٹی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انتخابات کی تیاریوں کو حکومت کی اندرونی محاذ پر آپس کی لڑائیوں سے نقصان پہنچا ہے جب کہ اسے بیرونی محاذ پر طالبان کی شورش کا بھی سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

سن 2014میں صدارتی انتخابات پر تنازع اور پھر اتحادی حکومت کے قیام کے بعد سے، جس کے صدر أشرف غنی اور چیف ایکزیکٹو عبداللہ عبداللہ ہیں، پارلیمانی اور ضلع کونسل کے انتخابات مسلسل اختلافات کا شکار رہے ہیں۔أشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے کیمپوں کے درمیان ووٹروں کی رجسٹریشن، انتخابی دھوکہ دہی اور سیکیورٹی کے معاملات پر عدم اتفاق رہا ہے۔کابل میں امریکی سفارت خانہ اور اقوام متحدہ دونوں نے نئی انتخابی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب سیاسی اور نسلی کشیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد جون 2015میں ختم ہو گئی تھی، لیکن سیکیورٹی کے مسائل اور شفاف انتخابات کرانے کے اٹھنے والے سوالات کے بعد صدر نے اپنے ایک فرمان کے ذریعے نئے انتخابات کے انعقاد تک پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔