افغانستان: اسٹیڈیم میں دھماکے، آٹھ ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 12:42 PM | عالمی خبریں |

کابل19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں کھیلوں کے ایک اسٹیڈیم میں دھماکوں سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق جمعہ کو دیر گئے اس اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ میچ ہونے جا رہا تھا جب یہ دھماکے ہوئے اور اس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی 'روئٹرز' کے مطابق صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے راکٹ حملوں سے ہوئے جس میں آٹھ افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔ننگرہار کے صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کے مطابق یکے بعد دیگر ہونے والے ان دھماکوں میں آٹھ افراد مارے گئے جب کہ 43 زخمی ہوئے۔انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں کرکٹ میچ کے منتظم ہدایت اللہ ظہیر اور متعدد مقامی حکام بھی شامل ہیں۔تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس مشرقی صوبے میں طالبان اور دہشت گرد تنظیم داعش سرگرم ہے۔پاکستان کی سرحد سے ملحقہ اس صوبے میں رواں سال تشدد کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہی صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث یہاں کے گورنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...