آئی پی ایل میں زبردست کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی اسٹارثابت ہوئے راشد خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 1:38 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،05؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اپنی کم عمری میں ہی پوری دنیائے کرکٹ کو راشد خان نے اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ ایک کے بعد ایک میچوں میں یہ اسپن گیند باز لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتا جارہا ہے اور دن بدن اس کی گیند بازی میں نکھا رآرہا ہے۔

آئی پی ایل 2018 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ نوجوان کرکٹر نے کئی اہم اور سینئر بلے بازوں کو اپنی گیندوں میں الجھاکر انہیں آوٹ کیا۔ اس نوجوان کرکٹر نے اب اپنا قہر بنگلہ دیش کے خلاف برپا کیا ہے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیاہے۔

دراصل گزشتہ روز افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے محض 13 رن خرچ کرکے 3 قیمتی وکٹ حاصل کئے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

دہرہ دون کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں راشد خان نیایک اوراعزاز اپنے نام کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹ حاصل کرکے اپنے نام پر عالمی ریکارڈ درج کرایا۔ راشد خان بین الاقوامی ٹی 20 میچ کرکٹ میں سب سے جلدی 50 وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف دو سال 220 دن میں حاصل کیا ہے۔ اپنے 31 ویں میچ میں راشد نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

راشد سے قبل یہ کام جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے 31 ٹی 20 میچوں میں 50 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ ٹی 20 میچوں میں سب سے کم میچوں میں 50 وکٹ لینے کا کرشمہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے نام درج ہے۔ انہوں نے صرف 26 میچوں میں وکٹوں کی سنچری لگانے کاکام کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2018 میں کئی میچوں میں انہوں نے اپنے دم پر مخالف ٹیموں کو مشکل میں ڈالنے کاکام کیا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائنل میں نہ پہنچنے دینے کا پورا سہرا راشد خان کے سر ہی جاتا ہے۔ کیونکہ اس میچ میں راشد خان نے بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ کے ذریعہ کے کے آر کو روک دیا تھا اور سن رائرزس حیدرآباد فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ اسے فائنل میں چنئی سپرکنگس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...