کابل: افغان فوٹو جرنلسٹ، مسعود حسینی پر قاتلانہ حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 1:07 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 30مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کابل میں ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ سے وابستہ ایک افغان فوٹو جرنلسٹ، مسعود حسینی پر جمعرات کو قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ بال بال بچے۔حسینی نے سنہ 2012میں بریکنگ نیوز فوٹوگرافی پر ’پْلٹزر پرائز‘ جیتا تھا۔ اْنھوں نے کابل میں زائرین سے کھچا کھچ بھرے شیعہ مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد روتی ہوئی ایک لڑکی کی تصویر بنائی تھی، جسے پْلٹزر پرائز ملا تھا۔حسینی نے بتایا کہ تین مسلح افراد ایک کار سے باہر اترے اور اْن کی گاڑی پر فائر کیا، ایسے میں جب اْنھوں نے اپنی کار چلانا شروع کی۔حسینی نے کہا کہ ’’جوں ہی میں نے گاڑی چلائی، ایک ٹویوٹا کار نے میرا راستہ روکا، اسلحے کے ساتھ تین افراد گاڑی سیباہر نکلے اور میری گاڑی پر فائر کھول دیا۔ صورت حال کو سمجھنے میں مجھے چند سیکنڈ لگے، تب مجھے محسوس ہوا کہ حملہ آور مجھے ہی ہدف بنا رہے ہیں۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ ’’جب مجھے اس بات کا یقین ہوا کہ نشانے پر میں ہی ہوں، میں نے اپنی گاڑی مسلح افراد کی کار سے ٹکرا دی، اور جائے واردات سے دوڑ کر قریبی پولیس تھانے میں گھس گیا۔حسینی نے کہا کہ حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ کسی گروپ کو ذمہ دار قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ اْنھوں نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ یہ جرم کا عام واقع بھی ہوسکتا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ ’’میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ مسلح ڈکیتی کا واقع نہیں تھا، چونکہ کار کی چابی میرے پاس تھی اور میں اندر بیٹھا ہوا تھا۔ میں فون کارڈ خریدنے کے لیے باہر نکلا تھا اور (مسلح افراد) کو میری کار نظر آئی اور حملہ کیا۔حسینی نے کہا کہ ماضی مین اْنھیں داعش اور طالبان کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔اس سے پہلے وہ ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) سے وابستہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...