ماسکو اجلاس میں ’اعلیٰ امن کونسل‘ غیر سرکاری حیثیت میں شریک ہے: افغان ترجمان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:16 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 11نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایسا لگتا ہے کہ حکومتِ افغانستان نے ماسکو میں منعقدہ اجلاس سے اپنے آپ کو دور رکھا ہے، جہاں طالبان وفد پہلی بار کسی بین الاقوامی فورم پر نظر آیا۔حالانکہ ایک ہی روز قبل روسی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے صدر اشرف غنی اعلیٰ امن کونسل پر مشتمل وفد بھیج رہے ہیں۔ جمعے کے روز ایک بیان میں افغان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ماسکو اجلاس میں شرکت کے لیے کوئی نمائندہ نہیں بھیجا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اعلیٰ امن کونسل‘ بحیثیت شہری، لیکن غیر سرکاری ادارے کے طور پر، اجلاس میں شریک ہے۔ماسکو کے اجلاس میں افغان طالبان کے ساتھ ساتھ 12 ملکوں کے وفود شریک ہیں۔ اجلاس کا مقصد افغان تنازع کے تمام متعلقہ فریق کو اکٹھا کرنا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کی صبح اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں حکومت، طالبان اور ملک کے دیگر سماجی اور سیاسی حلقوں کے وسیع تر نمائندے شریک ہوں۔گفت و شنید کا مشاہدہ کرنے کے لیے، ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اپنا نمائندہ بھیجا تھا۔گذشتہ سال ماسکو میں منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں امریکہ اور طالبان شریک نہیں تھے۔ جس میں افغان حکومت کی سرکاری طور پر نمائندگی موجود تھی۔جمعہ کے روز روسی حکومت کی جانب سے سامنے آنے والے اِس اعلان کے باوجود کہ اجلاس کا یہ دوسرا دور ہے، افغان بیان میں اِس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ (ماسکو سلسلہ جنبانی) کے گذشتہ اجلاس کا تسلسل نہیں تھا، جو بیرونی ملکوں میں ہوتا رہا ہے، چونکہ آج کے اجلاس میں طالبان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔عین ممکن ہے کہ ماسکو اجتماع کے بارے میں افغان ردِ عمل کی ضرورت اِس لیے پیش آئی ہو کہ طالبان نے ایک بیان دیا ہے کہ کانفرنس کی صدارت افغانستان نہیں رہا ہے؛ اور یہ کہ اْس کا وفد افغان وفد کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔یہ بیان طالبان ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کیا تھا جس میں اِس بات پر زور دیا گیا تھا کہ یہ گروپ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حیثیت کا مظہر ہے۔اْنھوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اس اجلاس میں شرکت سے، اسلامی امارات کی بین الاقوامی ساکھ مزید مضبوط ہوگی‘‘۔ اسلامی امارات وہ نام ہے جو طالبان اپنی حکومت کے لیے استعمال کیا کرتے تھے، جب وہ افغانستان پر قابض تھے۔دریں اثنا، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے تعینات کردہ نمائندہ? خصوصی، زلمے خلیل زاد نے خطے کا 12 روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک پریس رلیز میں کہا گیا ہے خلیل زاد افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔