لاپتہ پاکستانی سفارت کاروں کو افغان فورسز نے رہا کرا لیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2017, 6:43 PM | عالمی خبریں |

کابل،27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی سفارت کاروں کے اغوا اور أفغان فورسز کی مدد سے ان کی رہائی ایک ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے جب کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کئی برسوں سے بگڑ رہے ہیں۔أفغان سیکیورٹی فورسز نے دو پاکستانی سفارت کاروں کو، جنہیں کئی ہفتے پہلے مشرقی أفغانستان سے زبردستی اغوا کر لیا گیا تھا، بحفاظت رہا کروا لیا ہے۔دونوں سفارت کاروں کو، جو أفغان شہر جلال آباد کے قونصل خانے میں عہدے دار تھے، 16جون کو جلال آباد سے پاکستان واپس جاتے ہوئے راستے میں لاپتا ہو گئے تھے۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ أفغان صدر أشرف غنی نے ذاتی طور پر پاکستانی سفارت خانے فون کر کے بتایا کہ أفغان سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دو پاکستانی سفارت کاروں کو رہا کروا لیا ہے۔بعدازاں دونوں سفارت کاروں کو سفارت خانے کے حوالے کر دیا جہاں سے وہ بذریعہ طیارہ پاکستان روانہ ہو گئے۔
پاکستانی وزارت داخلہ نے سفارت کاروں کی رہائی میں مد د پر أفغان حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کوئی تفصیل نہیں دی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے آزاد کرائے جانے والے سفارت کاروں کے اغوا میں کس گروپ کا ہاتھ تھا۔جلال آباد شورش زدہ صوبے ننگرہار کا صدر مقام ہے جس کی سرحدیں پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں۔ اس علاقے میں طالبان اور دوسرے عسکری گروپوں کے مضبوط ٹھکانے اور داعش کی مقامی شاخ سے رابطے ہیں۔پاکستانی سفارت کاروں کے اغوا اور أفغان فورسز کی مدد سے ان کی رہائی ایک ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے جب کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کئی برسوں سے بگڑ رہے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان طویل مشترکہ سرحد ہے اور دونوں اپنے علاقوں میں دہشت گرد حملوں کا إلزام یہ کہتے ہوئے ایک دوسرے پر لگاتے ہیں کہ وہاں دہشت گردوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...