ادوایات کے شعبے میں ہندوستان کی پیش رفت یقینی : سدانند گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 12:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز) 2025تک ملک میں دواؤں کی پیداوار کے شعبے پر سرمایہ کاری اور تجارت 50کھرب ڈالر سے متجاوز ہوجائے گی، یہ بات آج مرکزی وزیر برائے کیمیا وکھاد سدانند گوڈا نے کہی۔ شہر میں چارویں بین الاقوامی فارما انڈیا نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ادویات کے شعبے میں حکومت ہند نے صد فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے، تاکہ یہ شعبہ تیزی سے آگے بڑھ سکے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں 50 فیصد دوائیں امریکہ اور برطانیہ سے امپورٹ کی جاتی ہیں ، اس کے علاوہ جرمنی سے بھی دواؤں کا بہت بڑا ذخیرہ ہندوستان لایا جاتا ہے۔دواؤں کی تیاری اور میڈیکل آلات کے مینو فیکچرنگ کے شعبے میں میک انڈیا پروگرام کے تحت ہندوستان نے بھی غیر معمولی پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔