ایرو اسپیس سیفٹی کونسل کی میٹنگ کا 7 بی آر ڈی، ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد میں انعقاد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 12:57 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)بھارتی فضائیہ کی رکھ رکھاؤ کی کمان نے اپنی سالانہ ایرو اسپیس سیفٹی کونسل کی میٹنگ کا انعقاد 19 جولائی 2018 کو تغلق آباد میں بھارتی فضائیہ کے اسٹیشن پر 7 بیس رپیئر ڈپو (بی آر ڈی) میں کیا۔ ا س میٹنگ میں ایک سو عہدیداروں اور 50 ایئرمین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا افتتاح بھارتی فضائیہ کے مینٹی نینس کمان کے کمانڈنگ ان چیف ایئر آفیسر ، اتی وششٹ سیوا میڈل ، وششٹ سیوا میڈل ، ایئرمارشل ہیمنت شرما نے کیا۔ اے او سی ان سی ، ڈائریکٹر جنرل (اسپیکشن اور سیفٹی) ایئرہیڈکوارٹر کے علاوہ سینئر ایڈمنسٹریٹو اینڈ ایئر اسٹاف آفیسر (ایس اے اے ایس او) ہیڈ کوارٹر مینٹی نینس کمان ، سینئر مینٹی نینس اسٹاف آفیسر (ایس ایم ایس او) ہیڈکوارٹر مینٹی نینس کمان اور ہیڈکوارٹر مینٹی نینس کمان کے دیگر سینئر عہدیداروں اور اس کے تحت آنے والے شعبوں کے عہدیداروں نے ایرو اسپیس سیفٹی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی۔اے وی ایم منویندر سنگھ ، اے وی ایس ایم ، وی آر سی ، وی ایس ایم ، ایس اے اے ایس او ، ایم سی نے افتتاحی خطبہ دیا۔ ایئرمارشل ایس یچ سنگھ ، اے وی ایس ایم، وی ایم، ڈی جی (اسپیکشن اینڈ سیفٹی) نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔میٹنگ میں پچھلے مینٹی نینس کمان کے تحت آنے والے یونٹوں میں مینٹی نینس اور آپریشن کے دوران آئی اے ایف ایرو اسپیس سیفٹی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی اور ایرو اسپیس سیفٹی میں نئے چیلنجوں ، موجودہ رجحانات اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع کو یہ بات چانچنے کے لئے بھی استعمال کیا گیا کہ اب تک کیا کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور 100 فیصد مشن کی کامیابی کے لئے ہوابازی کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر ابھی کیا کام کرنے ضروری ہیں۔ یہ میٹنگ بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مینٹی کمان پوری بھارتی فضائیہ میں پلیٹ فارمس اور سسٹمس کو سپورٹ فراہم کرتاہے اور اس طرح فضائیہ کی کارروائی کرنے کی صلاحیت اور ایرو اپیس کے تحفظ میں قابل قدر تعاون فراہم کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...