ادھوٹھاکرے نے ویر ساورکر کو بھارت رتن سے نوازنے کا مطالبہ کیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 2:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ساورکر جی کو بھارت رتن سے نوازا جانا چاہیے، اس کے لیے پوری شیوسینا ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگوں کو بھی ساتھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ساورکر کے لیے بھارت رتن میں ہم سب ساتھ ہیں اور مہاراشٹر میں اپوزیشن کے کچھ لیڈران بھی ساورکر کے لیے ہندوستان کا اعلی ترین اعزاز چاہتے ہیں، اب ہمیں اسے سچ بنانے کے لیے کام کرنا ہے،اتنا ہی نہیں ادھو نے مطالبہ کیا ہے کہ کالاپانی کی سزا کے دوران ساورکر کو انڈمان نکوبار میں واقع سیلولر جیل کی جس الماری میں رکھا گیا تھا، اس کی ایک نقل ممبئی میں بنائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...