کنگسمل چمپئن شپ سے باہر ہوئیں ادتیہ اشوک
نئی دہلی، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خاتون گولفر ادتی اشوک کنگسمل چیمپئن شپ سے باہر ہو گئی ہیں۔ اشوک نے دوسرے راؤنڈ میں 6 اوور 77 کا خراب کارڈ کھیلا اور ایل پی جی اے میں کٹ سے چوک گئیں۔ادتیہ کے لئے شروع سے ہی کچھ بھی اچھا نہیں رہا اور وہ گزشتہ رات مقابلہ سے باہر ہو گئی، دو دن کا ان کا مجموعی اسکور 5 اوور 147 کا رہا، پہلے دور میں انہوں نے ایک انڈر 70 کا کارڈ کھیلا تھا۔