بھٹکل میں ادارہ ادب اسلامی کی خصوصی شعری نشست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2018, 1:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،20؍مارچ(ایس او نیوز)شہر کے تازہ دم قلمکاروں کوادارہ ادب اسلامی کی تحریک سے وابستہ کرنے کی ایک کوشش کے طور پرادارہ ادب اسلامی ہند شاخ بھٹکل کی ایک خصوصی شعری نشست 8مارچ کو دعوت سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کے کہنہ مشق شعرأ کے علاوہ نو آموز اور تازہ دم شعرأ کو مدعو کیا گیا تھا۔ 

صدر مقامی جناب سید اشرف برماور کی صدارت میں ایس آئی اوکے مقامی سکریٹری حافظ ثناء اللہ اسدی کی تلاوت مع ترجمہ سے محفل شعر و سخن کا آغاز ہوا۔ جناب ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ (رکن مجلس اعلیٰ ادارہ ادب اسلامی ہند) نے نوجوان شعرأ اور ادب نواز سامعین کے سامنے ادارہ ادب اسلامی کا اجمالی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بشمول اردو دیگرعلاقائی زبانوں میں بھی مقصدی و تعمیری ادب کو فروغ دینے کے لئے قلمکاروں کو آمادہ کرنا اور ان کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کا تقاضا ہے اور ادارہ ادب اسلامی ہند اسی سمت میں سرگرم عمل ہے۔آپ نے شہر کے نوجوان شعرأ سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک سے منسلک ہوجائیں اور اپنے فکر و فن کی تطہیر کے ساتھ ادبی محاذ پر تعمیری خدمات انجام دینے والے قافلے کا حصہ بن جائیں۔

بعدازاں جناب سید اشرفؔ برماور، عبدالعلیم شاہینؔ ، ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ ، مولوی سید سالکؔ ندوی،جناب اقبالؔ سعیدی، جناب حنیف شاہ شبنمؔ ، جناب مصطفی تابشؔ ، مولوی عبدالمغنی ندوی، جناب محمد الیاس آفاقؔ ، جناب عبداللہ رفیقؔ ، جناب سید عفان بافقی، جناب عرفان سدی باپا،جناب مولوی شادؔ جامعی ندوی، جناب مولوی انیس ؔ ندوی، جناب عنایت اللہ خان، جناب سہیل عرشیؔ ، جناب علی باشاہ بسملؔ وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں جناب سید اشرف برماور نے بھٹکل کے ادبی افق پر ابھرتے ہوئے تازہ دم شعرأ کی بڑی تعداد شریک محفل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھٹکل میں ادب اسلامی کی سرگرمیوں کا سابقہ دور پھر سے لوٹ آیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...