فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ ہوائی جہاز میں چھیڑ چھاڑ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:41 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 10؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)’دنگل‘ فلم سے مشہور ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم نے الزام لگایا کہ دہلی ممبئی ہوائی جہاز میں ان کے ساتھ سفر کر رہے شخص نے ان کے ساتھ زیادتی کی ۔ اداکارہ نے ایک لائیو ویڈیو کے ذریعے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں معلومات دی۔ زائرہ وسیم نے کہا کہ وہ دہلی سے ممبئی جانے والے ایئر وستارا کے طیارے میں سفر کر رہی تھیں تبھی ان کے پیچھے بیٹھے شخص نے اپنے پاؤں ان کی کمر پر رگڑے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں آج دہلی سے ممبئی جا رہے طیارے میں سفر کر رہی تھی اور میرے پیچھے درمیانی عمر کا ایک شخص بیٹھا تھا جس نے دو گھنٹے کی میری سفر کو تکلیف دہ بنا دیا۔زائرہ وسیم کے مطابق وہ شخص میرے کندھوں کو کہنی مار رہا تھا اور مسلسل اپنے پاؤں میری کمر پر رگڑ رہا تھا۔ طیارے سے اترنے کے فورا بعد ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں زائرہ کئی بار اشک بار بھی ہوگئی ۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، میں پریشان ہوں۔ کس طرح لڑکیوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ زائرہ وسیم نے کہا کہ اگر ہم خود اپنی مدد نہیں کریں گے تو کوئی بھی ہماری مدد نہیں کرے گا۔ یہ سب سے خراب بات ہے۔ وستارا ایئر لائن نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس شکایت پر غور کر ے گا ۔ اس نے کہا کہ ایسے معاملات کے تحت زیرو ٹلریس کی پالیسی ہے۔ایئر لائن نے کہا کہ ہم نے گزشتہ رات طیارے میں ایک اور مسافر کے ساتھ زائرہ وسیم کے ساتھ پیش ؂آنے والے واقعہ جیسا واقعہ دیکھا ہے ۔ہم اس کی تفصیلی انکوائری کرا رہے ہیں اور ہم ہر طریقے سے زائرہ وسیم کی حمایت کریں گے۔ ایسے معاملات کو قطعی برداشت نہیں کیے جا سکتے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...