کارکنوں کی گرفتاری ماؤنوازوں سے رابطہ کی بنیاد پرہوئی : مہاراشٹر پولیس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر پولیس نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دعوی کیا کہ پانچ کارکنوں کو اختلاف کے ان کے نقطہ نظر کی وجہ سے نہیں بلکہ کالعدم بھاکپا سی پی آئی (ماؤنواز) سے ان کے تعلقات کے بارے میں ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والے بنچ نے 29 اگست کو ان کارکنوں کو چھ ستمبر کو گھروں میں ہی نظربند رکھنے کا حکم دیتے وقت واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اختلاف جمہوریت کا سیفٹی والو ہے۔ یہ بنچ جمعرات کو اس معاملے میں آگے کی شنوائی کرے گی۔کورٹ نے مؤرخ روملا تھاپر اور دیگر کی عرضی پر مہاراشٹر پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس درخواست میں بھیما۔کورے گاؤں تشدد کیس میں ان کارکنوں کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ریاستی پولیس نے اس نوٹس کے جواب میں ہی اپنا حلف نامہ عدالت میں داخل کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارکن ملک میں تشدد پھیلانے اور سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ اختلافی نقطہ نظر کی وجہ سے انہیں گرفتار کرنے کے شک کے ازالے کے لیے اس کے پاس کافی ثبوت ہیں۔مہاراشٹر پولیس نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ درخواست گزار روملا تھاپر، اور ماہر اقتصادیات پربھات پٹنائک اور دیویکا جین، سماجی علوم کے ماہر ستیش دیشپاڈے اورماہر قانون ماجہ دارووالا نے کس حیثیت سے درخواست دائر کی ہے اور کہا کہ وہ اس معاملے کی جانچ سے لاعلم ہیں۔مہاراشٹر پولیس نے 28 اگست کو کئی ریاستوں میں بائیں بازو کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے اور ماؤنوازوں سے رابطہ ہونے کے شک میں کم از کم پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان گرفتاریوں کو لے کر انسانی حقوق کے کارکنوں نے زبردست مخالفت کی تھی۔پولیس نے اس چھاپے ماری کے دوران اہم تیلگو شاعر ورورا راؤ کو حیدرآباد اور ورنن گونسالوج اور ارون فریرا کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ٹریڈ یونین کارکن سدا بھاردواج کو فرید آباد اور شہری حقوق کے کارکن گوتم نولکھا کو دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے گزشتہ سال 31 دسمبر کو پونے کے قریب منعقد ایلگار کونسل پروگرام کے بعد بھیما۔ کورے گاؤں میں بھڑکے تشدد کی تحقیقات کے سلسلے میں مذکورہ چھاپہ ماری کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...