نجی اسپتالوں پر لگام کسنے پندرہ دنوں میں کارروائی: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2017, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے کہاکہ مریضوں کے علاج کے نام پر ان سے بھاری رقومات حاصل کرنے میں مصروف نجی اسپتالوں پر روک لگانے کیلئے پندرہ دنوں کے اندر کارروائی کی جائے گی۔آج شہر کے سرکاری کے سی جنرل اسپتال میں محکمۂ صحت وخاندانی بہبود اور سورنا آروگیہ سرکشا ٹرسٹ کے زیر اہتمام دیالیسس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہاکہ نجی اسپتالوں پر لگام لگانے کیلئے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس وکرم جیت سین کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رواں لیجسلیچر اجلاس میں اس رپورٹ کا مسودہ ایوان میں لایا جائے گا اور ممکن ہوسکے تو اسی اجلاس میں پرائیویٹ اسپتالوں پر کنٹرول کیلئے بل لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وکرم جیت سین رپورٹ کی بنیاد پرقانون کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد نجی اسپتالوں پر گرفت سختی سے کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر گرفت قانوناً لگائی جاسکتی ہے لیکن عوام کی طرف سے سرکاری اسپتالوں کی بجائے نجی اسپتالوں کی طرف رجحان ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجی اسپتالوں میں مریضوں کو کافی آسانی سے لوٹ لیا جاتاہے، لیکن علاج کے نام پر مریض بھی از خود اپنی رقم اسپتالوں کے انتظامیہ کے حوالے کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتال غریب کیلئے ایک عبادت گاہ سے کم نہیں ہے۔ بڑے بڑے اسپتالوں میں چھوٹی موٹی خامیاں عام بات ہیں ، ان کو سدھارنے کیلئے مثبت تنقیدیں ہمیشہ خیر مقدم کے قابل رہیں گی، لیکن صرف سرکاری اسپتالوں کو بدنام کرنے کیلئے ایک منظم گروپ سرگرم ہے۔یہ تاثر دیاجاتاہے کہ سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اس طرح کا تاثر عام کرنے والوں کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ نجی اسپتالوں میں ایک ڈیالیسس کیلئے 13سو روپیوں تک کی رقم ہڑپ لی جاتی ہے۔ کے سی جنرل اسپتال کے ڈیالیسس سنٹرمیں ڈیالیسس کی خدمت عنقریب مفت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ، شرن پرکاش پاٹل اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔