بی جے پی لیڈروں کے لئے آئے ہیں اچھے دن۔۔منڈگوڈ میں سابق وزیرآلکوڈ ہنومنتپّا کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th October 2017, 9:45 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 19؍اکتوبر(ایس او نیوز) جنتا دل (ایس)لیڈراورسابق وزیر آلکوڈ ہنومنتپّا نے وزیر اعظم نریندرا مودی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب کو جھوٹ بولنا سیکھنا ہے تو پھر وزیراعظم سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے منڈگوڈ میں کسان یووا مورچہ کی جانب سے منعقدہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی اقتدار میں آئے گی تو بیرونی ممالک سے کالادھن واپس لائے گی اور ہر شہری کے کھاتے میں 15لاکھ روپے جمع کروائے گی۔لیکن مودی کو وزیر اعظم بنے تین سال گزرنے کے بعد بھی کسی غریب کے کھاتے میں ایک نیا پیسہ بھی جمع نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دو کروڑ نئے روزگار فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا لیکن سچائی یہ ہے کہ اگر مودی پانچ سال کی میعاد پوری بھی کرلیں گے تو ایک لاکھ نئے روزگاربھی فراہم کرنے کا امکان نہیں ہے۔اس طرح مودی نے جتنے وعدے کیے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

ہنومنتپا نے مزید کہا کہ مودی سرکار میں ملک میں ترقی کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے اور جی ڈی پی 10سے کھسک کر 5پر آ گئی ہے۔مرکزی اور ریاستی سرکاریں کسان مخالف پالیسیوں پر عمل کررہے ہیں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات کررہے ہیں۔ مرکز میں مودی کی قیادت والی حکومت میں صرف بی جے پی کے لیڈروں کے لئے ہی اچھے دن آئے ہیں ۔ اس کانفرنس کے دوران کے کانگریس اور بی جے پی کے کچھ کارکنان نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...