سدرامیا پر دلت مخالف ہونے کاالزام بے بنیاد:پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th March 2017, 1:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:18/مارچ(ایس او نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی صدر اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیا دلتوں کے دشمن ہیں۔ میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دلتوں سمیت ریاست کے تمام اہندا طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے سدرامیا نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے وزیراعلیٰ کو دلت مخالف قرار دینے کا الزام بعید از حقیقت ہے۔ دلتوں کی فلاح کیلئے بہت ساری اسکیموں کا نفاذ عمل میں آیا ہے۔ دلتوں کی طرف سے جو قرضہ جات حاصل کئے گئے ہیں ا ن میں سے بعض کو معاف بھی کیاگیا ہے، اسی لئے سدرامیا پر دلت مخالف ہونے کے الزام پر کسی طرح کی توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ شہر میں اڑیسہ کے متوطن کی زبان اور عضو تناسل کاٹ دئے جانے کے واقعہ کی جانچ پولیس سختی سے کررہی ہے۔ متعلقہ علاقہ کے غنڈہ عناصر کو تھانہ طلب کرکے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں اس کیلئے ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں۔آئے دن وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ریاستی کانگریس کے خلاف کھل کر بیان بازی کرنے والے سابق رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ کے متعلق ایک سوال پر ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ اپنی بیان بازیاں روکنے کیلئے وشواناتھ کو نوٹس دی گئی ہے۔اس نوٹس کا انہوں نے غلط مطلب نکال لیا ہے۔ پارٹی نے انہیں کبھی نظر انداز نہیں کیا ہے۔ آج بھی پارٹی کو ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ پارٹی کے مرکزی لیڈروں سے بات کریں گے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی کامیابی کیلئے وشواناتھ جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پارٹی کے لیڈروں کی میٹنگیں شروع کی جارہی ہیں۔ پرمیشور نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں حلقوں میں کانگریس امیدواروں کی بھاری کامیابی ضرور ہوگی۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران مسلسل کانگریس وزراء اور لیڈروں پر انکم ٹیکس کے دھاوؤں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں بھی بہت سارے انکم ٹیکس دھندہ لیڈر موجود ہیں، محکمہ انہیں کیوں نشانہ نہیں بنارہا ہے؟۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اس بار سماج کے تمام طبقات کو مطمئن کرنے والا بجٹ ایوان میں پیش کیا ہے۔ ترقی میں سب کی حصہ داری یقینی بنانے کے مقصد کیلئے یہ بجٹ خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ کا یہ بجٹ ریاست کی چار سالہ ترقی کا عکاس بن کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران ریاستی حکومت نے عوام کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے جو قدم اٹھائے ہیں ان میں کامیابی کے تذکرہ کے ساتھ وزیراعلیٰ نے اگلے ایک سال کیلئے ان طبقات کی فلاحی منصوبوں کا خلاصہ کرتے ہوئے بجٹ پیش کیا ہے، جو اپنے آپ میں ایک منفرد نوعیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ریاستی حکومت فلاحی اسکیموں کو موثر طور پر نافذ کرے گی اور انہی اقدامات کو عوام تک لے جاکر ان کی بنیاد پر ووٹ طلب کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔