دادری ہجومی تشدد معاملہ کا ملزم روپیندر رانا نوائیڈ ا سے اگلے لوک سبھا کا ہوگا امیدوار؛ نو نرمان سینا دے گی ٹکٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 1:35 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سال2015میں پیش آئے دل دہلادینے والے دادری ہجومی تشدد کا واقعہ جس میں مشتبہ بیف کے نام پر محمد اخلاق کا بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا اس کیس کا ایک اہم ملزم اترپردیش نو نرمان سینا کے ٹکٹ پر مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں نوائیڈا سے امیدوار ہوگا۔

اخلاق کے بے رحمی سے قتل کے واقعہ میں ڈھائی سال تک جیل میں رہنے والا روپیندر رانا کو پارٹی نے محض اس لئے ٹکٹ دیا ہے کیونکہ اس نے ’’ گاؤ ماتا کے احترام ‘‘ میں اپنا وقت جیل میں گذارا ہے ۔ یہ بات  یوپی نونرمان سینا کے صدر امیت جانی نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ۔ انہوں نے کہا ’’رانا ایک موثر شخص ہے جو گائے کی حفاظت کرسکتا ہے کیونکہ اس نے گاؤماتا کے احترام میں2.5سال جیل میں گذارے ہیں‘‘۔

 اپنی  پارٹی کا فیصلے سناتے ہوئے رانا نے کہاکہ 2019الیکشن کے لئے پارٹی رانا کو بیساڈا گاؤں( وہی گاؤں جہاں پر اخلاق کا بے رحمی سے قتل کردیاگیاتھا) سے اپنا امیدوار بنائے گی۔

جانی نے کہاکہ رانا نے "گائے کی حفاظت کے لئے "  جھوٹے وعدے  کرنے کے بجائے عملی اقدام کیاہے۔ نونرمان سینا نے سنگر وکاس کمار کوبھی متھراسے اپنا امیدوار بنایا ہے جس نے ویر دی ویڈنگ کے میکرس کو مبینہ طور پر بنا  اجازت  ان کا گیت استعمال کرنے پر سات کروڑ روپئے کی نوٹس روانہ کی ہے۔

واضح رہے کہ 28ستمبر2015کو گاؤ ذبیحہ کے شبہ میں دادری کے بیساڈا گاؤں کے ساکن محمد اخلاق اور ان کے بیٹے پر ایک برہم ہجوم نے حملہ کردیاتھا۔ اس حملے میں اخلاق کی موقع پر ہی موت ہوگئی ‘ جبکہ ان کا بیٹا دانش شدید طور پر زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔

اس کیس میں اٹھارہ  لوگوں بشمول علاقے کے تین نابالغ لوگوں پرقتل اور مارپیٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ وہیں نابالغ کو ضمانت مل گئی جبکہ دیگر ملزمین جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کردئے گئے تھے۔

ڈھائی سال جیل میں گذارنے کے بعد رانا کو ضمانت پر رہاکردیاگیاتھا۔ نوائیڈا ‘ متھرا ‘ اگرہ کے علاوہ پارٹی علی گڑھ اور فیروز آباد سے بھی امیدوار کھڑا کرنے  کا منصوبہ بنارہی ہے۔ جانی نے کہاکہ ہماری پارٹی کے مذکورہ ’’پانچ پانڈاؤ‘‘ ان پانچ پارلیمانی حلقوں سے مقابلہ کرنے والے بی جے پی امیدواروں کے لئے’’ بڑی مشکل‘‘ پیدا کردیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔