عدلیہ کے مطابق میہول چوکسی صحتمند نہیں ، تین ماہ تک ہندوستان آنے کی امید نہیں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th November 2018, 2:42 AM | ملکی خبریں |

ممبئی:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پی این بی فراڈ کے اہم ملزم میہول ’بھائی ‘ چوکسی نے بھارت نہ لوٹنے کا نیا بہانا بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ تین ماہ تک بھارت نہیں آ سکتے ہیں۔ ان کے وکیل نے ممبئی کی ایک عدالت کو بتایا کہ چوکسی سفر کرنے کے لئے مکمل طور پر صحت مند نہیں ہیں۔ دراصل ED نے کورٹ سے چوکسی کو ’مفرور اقتصادی مجرم‘ قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے دوران وکیل نے صاف کہا کہ چو کسی صحت مند نہیں ہیں اس لئے ان کا بیان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے یا پھر ED کے افسر اینٹیگاجاکر بیان ریکارڈ کریں۔وکیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں تو پھر تین ماہ انتظار کیجیے، اگر ان کی طبیعت سدھرتی ہے تو وہ اپنا بیان درج کرانے کے لئے آئیں گے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ہفتہ کو ایک رپورٹ میں اس کی اطلاع دی ۔ غور طلب ہے کہ اسی سال اکتوبر میں ED نے 13 ہزار کروڑ کے لون فراڈ کیس کی تحقیقات کے دوران 218 کروڑ کی جائیداد ضبط کی تھی، جس میں ہیرے کی جائیداد کے علاوہ بیرون ملک فلیٹ شامل ہیں۔ واضح ہو کہ چو کسی کی حوالگی کے لئے بھارتی ایجنسیاں مختلف اختیارات پر کام کر رہی ہیں۔ستمبر میں اینٹیگااور باربوڈا کے وزیر خارجہ نے سشما سوراج کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہاں کی حکومت اس معاملے میں مکمل تعاون کرے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ ہیرا کاروباری نے اینٹیگاکی شہریت حاصل کی ہے، جس سے وہ اپنے کاروبار کو اس کیریبین ملک میں بڑھاسکے اور اس کے ساتھ ہی اس 130 سے زیادہ ممالک میں بلا روک ٹوک آنے جانے کی آزادی مل سکے۔اینٹیگا میں میہول ’’بھائی ‘‘ چوکسی کے وکیل نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کا مؤکل قانونی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اینٹیگااور باربوڈا کے شہری کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔نیرو مودی کے ساتھ میہول چوکسی اور ان کے خاندان کے کئی رکن 12,636کروڑ روپے کے پی این بی فراڈ میں ملزم ہیں۔ یہ معاملہ گزشتہ سال سرخیوں میں آیا تھا۔ چوکسی اب ملک سے باہر ہیں، ان کی جانب سے مسلسل کہا جارہاہے کہ بھارت واپسی پر ان کی جان کو خطرہ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...