اگلے انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ عوامی رائے کے مطابق: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st May 2017, 3:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/مئی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیانے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ ان کے حلقوں میں عوامی رائے معلوم کرکے ہی تقسیم کئے جائیں گے۔میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  اگلے انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی ایک نجی ایجنسی کے ذریعہ ہر اسمبلی حلقہ کی سیاسی صورتحال کا خفیہ سروے کروائے گی۔اس سروے کی بنیاد پر جیت کے اہل ترین امیدوار کی نشاندہی کرکے اسی کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آنے والے دنوں میں کانگریس امور کے نئے انچارج وینو گوپال دوبارہ ریاست کے دورہ پر آئیں گے اور اس مرحلے میں کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور دیگر کانگریس قائدین کی طرف سے تمام امور پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ہر اسمبلی حلقہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مشاہدین کی ٹیمیں روانہ کی جاچکی ہیں۔ مشاہدین کی رپورٹ پارٹی کو ملنے کے بعد اس ضمن میں اگلی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔