ضلع اُترکنڑا: ہائی وے پر پٹرولنگ کی گاڑیاں رہتے ہوئے بھی خطرناک حادثات کا سلسلہ جاری؛ عوام کا پولیس پربے پروائی کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2017, 9:25 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 14؍اگست (ایس او نیوز) ہائی وے پر ہونے والے خطرناک حادثات اور جرائم کی روک تھام کے لئے سرکار کی طرف سے ہائی وے پٹرولنگ کی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ڈرائیونگ اور بے پروائی کے ساتھ سڑک کنارے کی گئی پارکنگ کی وجہ سے آئے دن جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔
ابھی دو تین دن قبل انکولہ تعلقہ کے سرلے بیل علاقے میں نیشنل ہائی وے 63پر جو المناک حادثہ ہوا اور بیک وقت کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ، وہ پولیس محکمے کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بے پروائی سے ہی ایسے حادثے ہورہے ہیں، کیونکہ بڑے بڑے ٹرکوں اور دیگر سواریوں کو قانون کی پابندی کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف اقدام کرنے میں پولیس پوری طرح دلچسپی نہیں لیتی ہے۔

نیشنل ہائی وے 63بالی گوُلی سے یلاپور ہوتا ہوا ہبلی سے گزرتا ہے۔یہ ساحلی علاقے کے تین اضلاع اور شمالی کرناٹک کو جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے۔ اس لئے اس سڑک پر ریت سپلائی کرنے والی لاریوں اور دیگر بھاری ٹرکوں کی آمد و رفت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور جب ایسے کسی ٹرک یا ٹینکر میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے تو پھر اس گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرنے کے بعددو ایک پتھریا کچھ درخت کی ٹہنیاں گاڑی کے آگے پیچھے رکھتے ہیں اوراسے یونہی چھوڑ کر ڈرائیور اور کلینر شہر کی طرف نکل جاتے ہیں۔ جبکہ قانونی طور پر ایسی صورت میں گاڑیوں کے ریفلیکٹر زیا انڈیکیٹرزکو آن رکھنا چاہیے تاکہ آنے والی دوسری گاڑیوں کو پارک کی ہوئی گاڑی دور سے ہی صاف نظر آئے اور کسی بھی قسم کا خطرہ پیدا نہ ہونے پائے۔مگر دیکھا یہ گیا ہے کہ اکثر گاڑیوں کے ریفلیکٹر اور انڈیکٹرز صحیح طور پر کام نہیں کرتے۔ نہ گاڑی کے ڈرائیورز کو اس کی فکر ہوتی ہے اور نہ ہی پولیس والے اس پر کوئی توجہ دیتے ہیں۔اس وجہ سے رات کے وقت ڈرائیونگ کرنے والوں کے لئے جان لیوا خطرہ کھڑا ہوجاتا ہے۔

عوام کا الزام ہے کہ پولیس کی اس بے پروائی سے ہی اکثرخطرناک حادثات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی وے پٹرولنگ وین سے عوام کو کوئی فائدہ اس لیے نہیں ہے کیو نکہ یہ وین حادثہ ہونے کے بعد ایک ایک گھنٹے تک بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ پاتی۔

اس تعلق سے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وی ایس  پاٹل کا کہنا تھا کہ سڑک اور سواریوں کی حفاظت کے تعلق سے پولیس ممکنہ حد تک اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔ہر پٹرولنگ وین کے لئے 100کیلو میٹر کا علاقہ ہونے کی وجہ سے کسی مقام پر حادثہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر پہنچنا اکثرممکن نہیں ہوتا۔ا س لیے حادثہ ہونے کی صورت میں وہاں پر موجود عوام کو چاہیے کہ فوراً زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا بندوبست کریں تاکہ ان کی جان بچائی جاسکے۔جبکہ انکولہ کے سرلے بیل میں ہوئے حالیہ حادثے میں آدھا گھنٹہ گزرنے کے باوجود زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے لئے عوام میں سے کوئی بھی آگے نہیں آیا ۔ ورنہ ممکن ہے کہ اس حادثے میں کچھ جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...