نتیش کمار نے شرد یادو سے کہا، بی جے پی سے اتحاد قبول کریں یااپناراستہ دیکھیں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 12:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہارمیں جے ڈی یو لیڈر شرد یادو ریاست میں بی جے پی کے ساتھ مل کر نتیش کمار کی حکومت بنائے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کی مخالفت اب کئی بار عوامی ہوچکی ہے۔اس کے جواب میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہاکہ جنتا دل(یونائیٹڈ)کے سینئر لیڈر شرد یادو اپنا راستہ منتخب کرنے کے لیے آزادہیں۔ بتایاجا رہاہے کہ نتیش کمار نے یہ صاف کر دیا ہے کہ شرد یادو یا تو بی جے پی کے ساتھ اتحاد قبول کریں یا پھر اپنا راستہ چن لیں۔ نتیش کمارکایہ بیان شرد یادو طرف بہار میں جنتادل (یو) اور بی جے پی کے اتحاد کے خلاف ناراضگی جتائے جانے کے بعدآیاہے۔نتیش کمارنے یہاں پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے کہاکہ پارٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ لیاہے۔ وہ (شردیادو)اپناراستہ منتخب کرنے کے لیے آزادہیں۔اس سے پہلے شردیادونے دہلی سے پٹنہ پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صحافیوں کوبتایا تھا کہ وہ اب بھی مہاگٹھ بندھن کے ساتھ ہیں، جسے بہار کی 11 کروڑ عوام نے 2015 کے اسمبلی انتخابات میں پانچ سال حکومت کامینڈیٹ دیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...