6رشوت خور افسران کے مکان اور دفاتر پر چھاپے اے سی بی نے آمدنی سے زائد اثاثوں کا پتا لگایا۔کئی دستاویز ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 12:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍اپریل(ایس او نیوز) ریاستی انتخابات کی سرگرمیوں کے دوران انسداد بدعنوانی بیورو(اے سی بی) نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ریاست کے ہوبلی، بنگلورو، دھارواڑ، میسور سمیت22؍ علاقوں میں رشوت خور اور بدعنوان افسران کے مکانوں اور دفاتر پربیک وقت چھاپے مارکر آمدنی سے زیادہ اثاثوں کو رکھنے کا پتالگایا۔ اے سی بی کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس الوک موہن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اے سی بی افسران نے ہوبلی کے کے پی ٹی سی ایل کے اسسٹنٹ ایگزی کیٹیو افسر(اے ای ای) ملیکارجن، این ساونور، دھارواڑ کے اسسٹنٹ کنزویٹر آف فارسٹ (اے سی ایف ) پریشونت واردو،کنداپور تعلقہ پنچایت کے جونےئر انجینئر (جے ای) روی شنکر، بی بی ایم پی واڈر نمبر 198کے ٹیکس انسپکٹر، میسور سٹی کارپوریشن کے واٹر انسپکٹر ٹی ایس کرشنے گوڈا اور داونگرے جگلور کے پی ڈی او ناگراج کے مکانوں اور دفاتر پر چھاپے مارکر آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کا پتا لگاکر کئی دستاویز اپنے قبضہ میں کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوبلی کے ملیکارجن کے شیرورپارک کے مکان سمیت تین مکانوں ، کمرشیل شاپ اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے۔ پریشوانت کے تین مکانوں اور دفاتر پر،روی شنکر کے کنداپور میں موجود مکان اور دفتر سمیت دو مکانوں پر جی ایم شیوکمار کے شہر کے ہیماپور ڈوڈا کلاسندرا میں موجود مکان اور دفتر پر،کرشنا گوڈا کے میسور کے آنند نگر کے مکان اورونسٹی کوپل میں موجود دفتر پر اور ناگراج کے داونگیرے میں موجود4؍ مکانوں اور دفتر پر اے سی بی افسران کی ٹیمیں بیک وقت چھاپے مارکر آمدنی سے زیادہ اثاثوں کو رکھنے کا پتا لگایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ افسران نے غیرقانونی جائیدادوں کا پتا لگاکر ان کے تمام دستاویز اپنے قبضہ میں کررکھاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی افسران کی الگ الگ ٹیمیں آج علی الصباح بیک وقت اپنی کارروائی شروع کی تھی۔ کارروائی کے دوران جن دستاویز کو اپنے قبضہ میں کیاہے، اس کی مکمل جانچ کے بعد کتنے کروڑروپیوں کے جائیداد ہیں اس کا پتا چلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی بدعنوان اور رشوت خور افسران اور ملازمین کے خلاف اپنی کارروائی ہنوز جاری رکھے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔