کاروار20؍ اپریل (ایس او نیوز) ماحولیاتی آلودگی کنٹرول بورڈ کے تین افسران یہاں کاروار میں رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں پھنس گئے ، یہ واقعہ جمعرات صبح پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہوناور کے رہنے والے شرینواس نامی ایک شخص کے پاس کاجو بیج کی فیکٹری کو نو آبجکشن سرٹفکیٹ دینے کے لئے ان آفسران نے دس ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔ شری نواس سے واقعے کی اطلاع انٹی کرپشن بیورو کے آفسروں کو دے دی۔
اے سی بی کے افسران نے شکایت ملتے ہی جال بچھایا اورماحولیاتی افسر سگندھ کوری،معاون افسر کمار سوامی ، اور چندر کانت گونگی کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی وائی ایس پی گریش کی قیادت میں یہ چھاپہ مارا گیا اور ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔