ٹینکر گھوٹالہ معاملہ :اے سی بی نے شیلا دکشت کوسونپی سوالوں کی فہرست

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍اگست(آئی این ایس انڈیا )دہلی میں کروڑوں روپے کے ٹینکر گھوٹالے کی جانچ کر رہی دہلی کی اینٹی کرپشن بیور(اے سی بی)نے سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو آج 15سوالوں کی ایک لسٹ سونپی اور ان سے ان سوالوں کا جواب اگلے چند دن میں دینے کو کہا۔اے سی بی کے افسران کی ایک ٹیم یہاں نظام الدین علاقے میں واقع شیلا دکشت کی رہائش گاہ پہنچی اور گھوٹالے پر سوالوں کی ایک فہرست انہیں سونپی ۔اے سی بی کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ ہم نے ان سے سوالوں کے جواب اگلے دوتین دن میں دینے کو کہا ہے۔شیلا نے حالانکہ اے سی بی ٹیم کو بتایا کہ وہ ان سوالات کے جواب فوری طور پر نہیں دے پائیں گی اور ان کو مزید وقت چاہیے ۔اروند کیجریوال کی زیر قیادت آپ حکومت نے دہلی جل بورڈ کی طرف سے 2012میں 385اسٹین لیس اسٹیل کے پانی کے ٹینکر کی خریداری میں ہوئی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے گذشتہ سال جون میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا قیام کیا تھا۔2012میں شیلا دکشت دہلی میں کانگریس حکومت کی قیادت کر رہی تھیں۔دہلی حکومت نے گھوٹالے پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ایک رپورٹ گزشتہ جون میں لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کو بھیج دی تھی جس کے بعد معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...