اے سی بی کے اختیارات پر قانونی رائے طلب کی جائے گی: رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2017, 11:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ انسداد کرپشن بیورو کے افسران کو محکمۂ انکم ٹیکس کے افسران کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے اختیارات ہیں یا نہیں اس سلسلے میں ماہرین قانون سے رائے طلب کی جائے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسداد کرپشن بیورو کے دائرۂ اختیارکے متعلق ماہرین قانون سے مکمل مشورہ لیا جائے گا ۔اس بیورو کو انکم ٹیکس افسران پر چھاپوں کا اختیار ہے یا نہیں اس پر اب تک کوئی بحث نہیں ہوئی ہے ، کل سے یہ معاملہ مختلف حلقوں میں اٹھایا جارہاہے، اسی لئے ریاستی حکومت بھی ماہرین قانون سے مشورہ لے کر ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے کھلے عام انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، سی بی آئی اور محکمۂ ٹیلی مواصلات کا غلط استعمال کیا جارہاہے۔اس وجہ سے لوگوں میں یہ شبہ پیدا ہوگیا ہے کہ ریاستی حکومت بھی اے سی بی کا غلط استعمال کررہی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی کے بڑھتے ہوئے احتجاجات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا نے حالیہ بنگلور کے دورہ کے دوران ریاستی بی جے پی کے قائدین کو اوور ٹائم کام دے دیا اور ان سے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف بے بنیاد ہی سہی الزامات لگاتے رہیں۔ اسی لئے مجبوراً ریاستی بی جے پی قائدین امیت شا کی بات رکھنے کیلئے حکومت پر بے تکے الزامات لگاتے پھر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت اپنے اختیارات کا کس طرح غلط استعمال کررہی ہے اس سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ ریاستی حکومت پر اے سی بی کے غلط استعمال کا الزام لگا کر بی جے پی اپنی کرتوتوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی والوں کو اے سی بی کے غلط استعمال کا یقین ہے تو پھر ان کی طرف سے کی جارہی ٹیلی فون ٹیپنگ میں اس بات کا پتہ لگالیں ، کسی بھی حال میں ریاستی حکومت اے سی بی کا غلط استعمال نہیں کرے گی، بلکہ صرف بدعنوان عناصر پر ہی کارروائی کی جائے گی۔ صحافی گوری لنکیش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کئے جانے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہاکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم اس معاملے میں کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلات پر وہ بحث کرنا نہیں چاہتے۔ منگلور میں ایک بی جے پی کارکن کے قتل کو سیاسی رنگ دئے جانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ہی فرقہ کے لوگوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے نتیجہ میں یہ قتل ہوا ہے ، اس قتل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہاکہ منگلور میں حالیہ دنوں میں بی جے پی نے حالات بگاڑنے کی کوشش بسیار ضرور کی، لیکن ریاستی حکومت نے ایسا ہونے نہیں دیا۔ شہر میں بارش کی تباہ کاریوں کے متلعق مسٹر ریڈی نے کہاکہ بنگلور کے تمام وزراء بشمول جناب روشن بیگ ، کے جے جارج اور دیگر مل کر عوام کوبارش کی مشکلات سے نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...