یونیورسیٹیوں میں بی جے پی کی شکست کاسلسلہ جاری،الٰہ آباد یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن میں اے بی وی پی کی بڑی شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے لیے اب ملک بھرسے ہوش رباخبریں آرہی ہیں۔آج ہی گروداس لوک سبھاسیٹ پراسے تقریباََدولاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی ۔اس کے علاوہ نوجوانوں اورطلبہ کے درمیان بھی اس کی گرفت کمزورپڑگئی ۔چنانچہ جے این یواوردہلی یونیورسیٹی میں بھی اسے شکست ملی ۔اب مشرق کاآکسفورڈکہی جانے والی الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین انتخابات میں اس بار بی جے پی کی اسٹوڈنٹ تنظیم اے بی وی پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ دو انتخابات میں اے بی پی، جس نے پانچ بڑے عہدوں میں سے چارجیت لی،اب صرف اس وقت ایک سیٹ حاصل کی۔ صدر اور نائب صدر سمیت چارعہدوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کی سائیکل اس الیکشن میں خوب تیزی سے دوڑی ہے اور کی اس اسٹوڈنٹ تنظیم نے جنرل سکریٹری کو چھوڑ صدر سمیت تمام اہم عہدوں پر قبضہ کر لیا ہے۔صدرکے عہدے پر ایس پی طالب علم اسمبلی کے اونیش یادو کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ اس عہدے پر اے بی وی پی کی پرینکاسنگھ کو تیسرے مقام سے اکتفاکرناپڑاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔