بھٹکل میں ہوناور معاملے کو لے کر بی جے پی اورسنگھ پریوار کا احتجاج : سی پی آئی کے تبادلے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th December 2017, 7:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:9/ دسمبر(ایس اؤنیوز) ہوناور کے نوجوان پریش میستا(20)کی مشکوک حالت میں ہوئی موت  کی مذمت کرتے ہوئے آج  سنیچر کو بی جے پی اور شدت پسند تنظیموں کے ممبران نے احتجاج کیا اور معاملے کی جانچ کا مطالبہ کرتےہوئے تحصیلدار کے توسط سے ریاستی گورنر کے نام  میمورنڈم پیش کیا۔

شہر کے سرکٹ ہاؤس پر جمع ہوئے سینکڑوں بی جے پی لیڈران اور کارکنان نے پہلے  احتجاجی ریلی نکالی اورتحصیلدار دفتر پہنچے ۔ریلی کے دوران ریاستی کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتےہوئے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک سمیت  بی جے پی لیڈرس گوند نائک، سنیل نائک، کرشنانائک آسارکیری وغیرہ نے الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے لگاتار ہندو دھرم کے نوجوانوں کا قتل کیا جارہاہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  6دسمبر کو برپاہوئے فساد کے دوران ہوناور میں ایک شخص ہتھیاروں کےساتھ سی پی آئی کے سامنے سے ہی گذررہا تھا، مگر پولس نے اس کو گرفتار نہیں کیا، جس سے شرپسندوں کو مزید تقویت  ملی ۔

بی جے پی کا الزام ہے کہ نوجوان پریش میستا کو اغواء کرکے اُس کا قتل کیاگیا ہے، مگر ابھی تک پولس  ملزموں کاپتہ نہیں لگاپائی ہے۔ ان کے مطابق ہوناور میں ایک چھوٹے سے واقعہ کو لے کر شرپسندوں نے بسوں، ٹمپو ، نجی سواریوں پرپتھراؤ کرتے ہوئےماحول کو کشیدہ کرنا ضلع انتظامیہ اور پولس کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ بی جے پی کے مطابق سینکڑوں اقلیتی نوجوانوں کو ٹرین  کے ذریعے شہر چھوڑ کر نکل جانے کے لئے پولس نے موقع فراہم کیاہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی نے مکمل جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔

میمورنڈم میں مہلوک  پریش میستا کے خاندان کو سرکاری سطح پر 25لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور واردات کے لئے ہوناور کے سرکل پولس انسپکٹر کو  وجہ سبب قرار دیتے ہوئے  اُن کی فوری معطلی کی مانگ کی گئی ہے۔

میمورنڈم میں بھٹکل میں این آئی اے کا مرکز قائم کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے تاکہ دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکا جاسکے۔ اس موقع پر کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور نائک، این ڈی کھاروی ، پرمیشور دیواڑیگا، دنیش نائک، شیوانی شانتارام ، کاویری دیواڑیگا، موہن نائک سرپن کٹا، سنتوش نائک مرڈیشور، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، داس نائک تلگوڈ، رام چندر نائک بینگرے ، ماستی گونڈ، پرمود جوشی ، سچن نائک وغیرہ موجود تھے۔

سی پی آئی کمار سوامی کو معطل کرنے 13دسمبر تک مہلت:  احتجاجی ریلی کے ذریعے تحصیلدار دفتر پہنچے بی جے پی لیڈران اورکارکنان نے میمورنڈم سونپنے کے بعد  اس ضد پر اڑگئے تھے کہ جب تک  سی پی آئی کمار سوامی کو بھٹکل ، ہوناور سے  تبادلہ نہیں کیا جاتا  وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ ڈی وائی ایس پی شیو کمار ، تحصیلدار وی این باڈکر نے احتجاجیوں کو سمجھانے کی کوشش ناکام ہوئی ۔ اس کے بعد اعلیٰ افسران سے بات چیت کرنے کے بعد ڈی وائی ایس پی شیو کمار نے کارروائی کے لئے مہلت مانگی، جس کو احتجاجیوں نے قبول کرتے ہوئے 13دسمبر تک کی مہلت دی اور کہا کہ اگر 13 دسمبر تک ان کا یہاں سے تبادلہ نہیں کیا گیا تو  مزید د سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...