عالمگیریت اور بین الاقوامی تجارت کا منصوبہ تقریبا 30 ملکوں کے سربراہوں نے بیجنگ کے ساتھ ایک ایسے اعلامیے پرکئے دستخط

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 17th May 2017, 7:46 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین نے کہا ہے کہ اس کے پہلے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرنے والے لگ بھگ 30 ملکوں کے سربراہوں نے بیجنگ کے ساتھ ایک ایسے اعلامئے پر دستخط کئے جس میں ملکی تجارت کے معاشی نظام کے خلاف لڑنے اور آزادنہ اور زیادہ سے زیادہ ملکوں کی شمولیت کی حامل تجارت کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ چین نے اس اجلاس میں دوسرے ملکوں کو اس پر عزم اقدام کے دائرہ کار اور مقاصد کے بارے میں یقین دہانی بھی کرائی۔جب صدر زی جن پنگ نے تین سال سے زیادہ عرصہ قبل بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ شروع کیا تو یہ زیادہ تر تجارت اور ربط سازی پر مرکوز تھا۔ اس کا محور اب بھی یہی ہے لیکن بیجنگ میں دو روزہ فورم کے دوران یہ واضح ہوا کہ اس پراجیکٹ کا دائرہ کار اب پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔چین کے صدر زی جن پنگ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زمینی راستوں کو بندر گاہوں سے منسلک کر دیا جائے اور بری اور بحری راستوں کے انفرا اسٹرکچر کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا جائے۔ ہم دوستانہ قسم کے رابطے بھی تشکیل دیں گے مثلاً معلومات کا تبادلہ ، ضابطوں کا باہمی احترام اور قانون کے نفاذ میں باہمی معاونت ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جن میں پائدار ترقی ، بدعنوانی کے خلاف لڑائی ، غریبت میں کمی اور سانحوں میں تخفیف شامل ہوں۔بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کے ذریعے چین عالمگیریت اور بین الاقوامی تجارت پر اپنی ایک منفرد مہر ثبت کرنا چاہتا ہے۔ لیکن تمام ملک اس میں شامل نہیں ہو رہے۔
جرمنی کی اقتصادیات اور توانائی کی وزیربریگیٹ زیرپیزکا کہنا ہے کہ جرمنی نے ایک ملک کے طور پر اس پراجیکٹ میں شامل ہونے کے لیے نہیں کہا ہے لیکن جرمن کمپنیاں اس کا حصہ بننے کی درخواست کر چکی ہیں۔ یہ جاننا واقعی مناسب ہے کہ کیا تعمیر کیا جائے گا اور اس تعمیر میں حصہ لینے کے لئے ہر کمپنی اور ہر ملک کیلیے کیا ایک سے ضابطے ہوں گے۔چین کی جانب سے ملکی مصنوعات کے تحفظ کے معاشی نظام کے خلاف لڑنے اور آزادانہ تجارت کا عزم اپنے ملک میں غیر ملکی کمپنیوں پر عائد پابندیوں سے نمایاں طور پر متصادم ہے اور بہت سو ں کو اس منصوبے پر ابھی تک شکوک و شبہات ہیں۔امریکہ اور شمالی کوریا سمیت ایک سو سے زیادہ ملکوں اور اداروں نے ان میٹنگز میں شرکت کی۔روسی صدر ولادی میر پوٹن ان ممتاز شرکاء میں شامل تھے۔ چین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک ملک 270 اہداف پر مشتمل ایک ایکشن پلان پرمتفق ہو چکے ہیں۔ جب کہ 2019 میں ایک اور اجلاس طے کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔