پلوامہ انکاؤنٹر میں کشمیر پولیس کے عبدالرشید بھی شہید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 8:43 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،19 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں 40 جوانوں کی موت کے بعد چلے فوج کے آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو مار گرایا۔اس میں ہندوستانی فوج کے ایک میجر سمیت 5 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں جموں و کشمیر پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید بھی شامل ہیں۔سینئر افسروں کے درمیان ان کی ایک ایماندار پولیس اہلکار کی تصویر تھی۔عبدالرشید کی پیدائش اپریل 1989 میں ہوئی تھی۔شمالی کپواڑہ ضلع کی ایک انتظامی تحصیل کرناہ کے نوا گبرا گاؤں میں اس کی پیدا ئش ہوئی تھی،30 سال کے عبدالرشید اپریل 2008 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے،2011 میں ان کی شادی ہوئی تھی،رشید اپنے پیچھے دو بیٹیوں کو چھوڑ گئے ہیں جس میں بڑی کی عمر 5 سال اور چھوٹی کی 8 ماہ ہے۔کام کے دوران وہ جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر گئے اور وہاں کام کیا،ان کی آخری پوسٹنگ پلوامہ ضلع کی پولیس لائنس میں تھی،رشید کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ سب کے لئے بہت سرشار اور مددگار تھے۔سینئر افسر انہیں ایمانداری کے لئے سب سے زیادہ پسند کرتے تھے۔آپریشن کو 55 قومی رائفلس (55آرآڑ)، مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی) کے جوانوں نے مل کر چلایا۔پختہ معلومات ملنے کے بعد ہی سکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کو شروع کیا،جو جوان اس تصادم میں شہید ہوئے ہیں، ان میں میجر ڈی ایس ڈونڈیال، ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید، ہیڈ کانسٹیبل سیوا رام، سپاہی اجے کمار اور سپاہی ہری سنگھ شامل ہیں۔40 جوانوں پر ہوئے اس حملے کے بعد سے ہی حکومت ہند نے سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ عوامی اسٹیج سے بیان دے چکے ہیں کہ انہوں نے فوج کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔مودی نے کہا تھا کہ انہوں نے فوج کو کہا ہے کہ بدلہ لینے کی جگہ اور وقت وہ خود فیصلہ کریں۔بتا دیں کہ حملے کے بعد سے ہی ملاقاتوں کا دور جاری ہے اور حکمت عملی پر کام چل رہا ہے۔سی آرپی ایف کی جانب سے بھی ٹویٹ کر صاف کہہ دیا گیا ہے کہ نہ بھولیں گے اور نہ ہی بخشیں گے۔اسی کے بعد فوج نے حملے کے گنہگاروں کے خلاف آپریشن چلایا تھا جس میں ایک میجر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے اور 3 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...