دہلی میں اغوا کے واقعات میں اضافہ: پولیس

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 2:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس کے مطابق قومی دارالحکومت میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے اور پولیس کے سامنے اہم چیلنج مغوی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہوتی ہے۔دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال نومبر تک دارالحکومت میں اغوا کی 19 وارداتیں درج کی گئی ہیں،جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں 14 ایسے معاملے سامنے آئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ اغوا کے معاملات میں ان کی اولین ترجیح مغوی افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہوتی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہمیں کئی امور کے تحت سخت احتیاط برتنی ہوتی ہے۔ ہمارے لیے خصوصی چیلنج یہ ہوتاہے کہ بغیر کسی نقصان یا کسی چوٹ کے مغوی افراد کو بچا یاجائے۔ہمیں اغواکار کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی ہوتی ہے۔پولیس کے مطابق اس طرح کے معاملات میں مغوی افرادکے اہل خانہ کو اعتماد میں لینا مشکل ہوتا ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر (جرائم) جی رام گوپال نائیک کے مطابق کہ متاثرین کے والدین کو اعتماد میں لینا اکثر مشکل بھرا کام ہوتا ہے۔ اس سال اکتوبر میں دہلی یونیورسٹی کی گریجویٹ پہلے سال کی ایک طالبہ نے اپنے نابالغ بھائی کے ساتھ اپنے مکان مالک کے تین سال کے بیٹے کا مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرڈالے ۔اگرچہ بچے کو 24 گھنٹے کے اندر محفوظ بچالیا گیا۔اس معاملہ میں طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے بھائی کو بھی پکڑ لیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...