محمود عباس غزہ میں بجلی کے بحران کو ہوا دینے کے ذمہ دار ہیں:حماس

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 18th January 2017, 8:26 PM | عالمی خبریں |

غزہ،18جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے صدر محمود عباس کے ایک بیان جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پر تبصرہ کیا ہے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس کا غزہ میں بجلی کے بحران سے متعلق بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار ہے۔حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر عباس اور ان کی انتظامیہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کو پیدا کرنے اور اسے وسعت دینے کے ذمہ دار ہیں۔ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت صدر عباس کا ایک حالیہ بیان ہے جس میں انہوں نے بالواسطہ طورپر غزہ میں بجلی کے بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کا اقرار کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس صرف حماس کے خلاف اشتعال انگیزی میں مصروف رہے۔ انہوں نے غزہ میں توانائی بحران کے حل کے بجائے اسے بڑھانے میں ملوث رہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے بالواسطہ طور پر ذمہ دار ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔