کوہلی دستیاب نہیں رہتے تو ٹیم کی قیادت کریں گے ڈی ویلیئرز، راہل بھی باہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st April 2017, 1:13 PM | اسپورٹس |

بنگلور،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وراٹ کوہلی اگر کندھے کی چوٹ پر قابو پانے میں ناکام رہتے ہیں تو اے بی ڈی ویلیئرز انڈین پریمیئر لیگ 10 کے ابتدائی مرحلے میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کر سکتے ہیں۔آرسی بی کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ کندھے کی ہی چوٹ کی وجہ لوکیش راہل بھی دستیاب نہیں رہیں گے۔ٹیم ذرائع کے مطابق ہندوستان کا یہ اوپنر جلد ہی سرجری کے لئے لندن جائے گا۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کے بائیں کندھے میں پانچ ہفتے پہلے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران چوٹ لگی تھی لیکن وہ درد کے باوجود باقی سیریز میں کھیلتارہا۔

کوہلی کے تناظر میں آرسی بی کے کوچ ڈینیل ویٹوری نے کہا کہ فی الحال اس کی دستیابی کو لے کر ہمارے پاس کوئی واضح تصویر نہیں ہے، ہمیں اگلے چند دن میں پتہ چلے گا۔ امکان ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ذمہ داری سنبھالیں گے لیکن ہم اس پر جواب تبھی دیں گے جب ہمیں پتہ چلے گا کہ وراٹ باہر رہے گا۔ ویٹوری نے کہا کہ ہندوستانی کپتان دو اپریل کو ٹیم کے ساتھ جڑے گا لیکن ان کی دستیابی بی سی سی آئی کے ڈاکٹروں اور ڈاکٹروں کی تشخیص پر انحصار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ دو اپریل کو آئے گا، بی سی سی آئی کے ڈاکٹر اور فزیو ہمارے ساتھ بات کریں گے اور ہمارے طبی عملے کو واضح تصویر ملے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...