عام آدمی پارٹی13 فروری کو دہلی میں ریلی منعقد کرے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 12:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف قومی دارالحکومت میں 13 فروری کو غیر بھاجپائی لیڈروں کی ایک مہا ریلی منعقد کر رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے اتوار کوکہاکہ تاناشاہی ہٹاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی 13 فروری کو جنتر منتر پر منعقد کی جائے گی۔مودی حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن لیڈر اس ریلی میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس میں وہ تمام لیڈر شامل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ ماہ کولکاتہ میں ممتا بنرجی کی ریلی میں شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کے ریلی میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔اس میں ممتا بنرجی اور چندرا بابو نائیڈو سمیت دیگر اپوزیشن لیڈر شرکت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں چند ماہ ہی باقی رہ گئے ہیں، ایسے وقت میں یہ ریلی اپوزیشن لیڈروں کو ساتھ لانے اور بی جے پی قیادت این ڈی اے کو چیلنج کرنے کے لئے ’مہاگٹھ بندھن‘کے قیام میں مدد کرے گی۔دہلی کے وزیر اعلی اور آپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھی کولکاتہ کی ریلی میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مودی حکومت کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...