کماروشواس کی عدالت میں خودسپردگی ،تین گھنٹے تک کٹہرے میں کھڑے رہے وشواس، ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 8:13 PM | ملکی خبریں |

سلطان پور 23جولائی(آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے ہفتہ کو سلطان پور کی عدالت میں سرینڈر کیا۔کورٹ میں تقریباََ 3گھنٹے تک بحث جاری رہی اور پوری بحث کے دوران کمار وشواس کٹہرے میں کھڑے رہے، جس کے بعد انہیں ضمانت دے دی گئی۔کماروشواس پر 2014میں امیٹھی میں انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی مواد اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کرایاگیاتھا۔جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔2014میں امیٹھی میں لوک سبھاانتخابات کے دوران کمار وشواس رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرانے پہنچے تھے۔اس دوران کمار وشواس اور ان کے حامیوں کی پولیس سے کہا سنی ہوئی تھی اور ان کے پاس سے غیر قانونی موادبھی برآمدہوئے تھے۔جس کے بعدگوری گنج تھانے کے اس وقت کے تھانہ انچارج رتن سنگھ نے کمار وشواس اور ان کے تقریباََ250حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔اس کے بعد عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اے سی جے ایم 6نے ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیاتھا۔جس کے بعد انہوں نے ہفتہ کو عدالت میں سرینڈرکیا۔کورٹ میں تقریباََتین گھنٹے تک بحث جاری رہی اور پوری بحث کے دوران کمار وشواس کٹہرے میں کھڑے رہے، جس کے بعد انہیں ضمانت ملی۔کورٹ نے دونوں معاملے میں کمار سے 25-25ہزار کی چار ضمانتیں بھی بھریں۔معاملے کی اگلی سماعت اب 2اگست اور 9اگست کوہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...