دہلی میں سرکاری فنڈز سے ثقافتی پروگرام منعقد کرا سکیں گے ممبر اسمبلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 10:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ممبران اسمبلی کو اپنے علاقوں میں سرکاری فنڈ سے ثقافتی پروگرام منعقد کرانے کا حقوق دیئے ہیں۔حکومت کے اس پہل کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فنکاروں کی صلاحیت سے روبرو کرانا ہے۔ایک افسر نے یہ معلومات دی۔عام طور پر اس قسم کے پروگرام لٹین دہلی جیسے منڈی ہاؤس علاقے میں منعقد ہوتے ہیں۔یہاں متعدد آڈیٹوریم ہیں۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کے مطابق ثقافتی پروگرام منعقد کرانے کے خواہاں ممبر اسمبلی کو متعلقہ اکیڈمی کے سیکرٹری کو ایک تجویز پیش کرنا ہوگا۔پھر وہ پروگرام کا بجٹ بنا کر ممبر اسمبلی کو فنڈز پیش کرے گا۔ایک افسر نے بتایا کہ تمام 70 اسمبلی حلقوں میں سالانہ ثقافتی پروگراموں کے لئے 25 لاکھ روپے مختلف رکھے گئے ہیں۔خرچ کا اندازہ لگائے جانے کے بعد رکن اسمبلی کو آرٹ، ثقافت اور زبان کے محکمہ (اے سی ایل) کے وزیر کے پاس عرضی بھیجنی ہوگی۔فی الحال سسودیا کے پاس یہ وزارت ہے۔ایک اور افسر نے بتایاکہ مثال کے طور پر اگر کسی رکن اسمبلی کو کسی خاص علاقے میں سکھ برادری کے لوگوں کے لئے پروگرام منعقد کرانا ہے تو اسے پنجابی اکیڈمی سے رابطہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایک بار تجویز اے سی ایل وزیر کے پاس پہنچ جائے پھر محکمہ اس اسمبلی حلقہ کے لئے فنڈز کی دستیابی کا پتہ لگا کر پروگرام کے لیے فنڈز جاری کر دے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔