عام آدمی پارٹی نے تین نئے سیل قائم کیے
نئی دہلی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر پارٹی کا ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لیے علاقائی بنیاد پر تین نئے سیل قائم کرتے ہوئے پوروانچل، اتراکھنڈ اور جنوبی بھارتی سیل میں ذمہ داروں کو مقرر کیا ہے۔
آپ کی دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے منگل کو بتایا کہ پارٹی قیادت نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر انتخابی تیاریوں کے پیش نظر اس کا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں ملک کے تمام ریاستوں کے لوگوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے پوروانچل، اتراکھنڈ اور جنوبی بھارتی ریاستوں کے لوگوں کو آپ سے جوڑیں اور ان کے مسائل کے مناسب حل کے لیے آواز اٹھانے کے لیے علاقائی سیل قائم کئے ہیں۔اس کے تحت پوروانچل سیل کا صدر سنجے کمار بھگت اور امرناتھ یادو کو بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برج موہن کو اتراکھنڈ سیل کا صدر اور دیوان سنگھ نیال کو تنظیمی ذمہ دار اور جنوبی بھارتی سیل کا صدر آر کے پنپپم اورتنظیمی ذمہ دار کے ایس ٹی شیٹی کو بنایا گیا ہے۔پارٹی نے ان سیل کے نائب صدر، سیکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو آپ نے نوجوان اور سینئر شہری سیل بھی قائم کیا تھاجس کے تحت ذمہ داران کی تقرری کی جائے گی ۔