آدھار کارڈ لنک کرانے کے لیے یوزرس پر دباؤ بنا رہی ہیں ٹیلی کام کمپنیاں
نئی دہلی،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹیلی کام کمپنیا ں موبائل یوزرس پر آدھارکارڈ لنک کرانے کیلئے لگاتار دباؤ بنا رہی ہیں۔ یوزرس کو کمپنیوں کی طرف سے آدھار لنک نہ کرانے پر کنیکشن تک کاٹنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ایئرٹیل ، ووڈارفون، آئڈیا سمیت دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے یوزرس کو لگاتار آدھارلنک کرانے کا مشورہ دینے والے میسج کالس کئے جارہے ہیں۔ان کالس اور میسیج میں ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کے ایک ہدایت کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔ یوزرس کو بتایا جا رہا ہے کہ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کی یہ ہدایت سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد آئی ہے جس میں سپریم کورٹ نے سبھی ٹیلی کام یوزرس کے کنیکشن کو دوبارہ سے ویری فائی کرنے کو کہا ہے۔ بتا دیں کہ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے سپریم کورٹ کے آبجرویشن کا حوالہ دیکر یہ ہدایت جاری کی ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا تھا کہ آدھارکارڈ بنوانا لازمی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جس طرح سے موبائل آدھارلنک کرانے کیلئے ان کمپنیوں کی طرف سے دباؤبنایا جا رہا ہے اس سے یوزرس کے درمیان بہت ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کمپنیاں نمبر بند کرنیکی دھمکی دیکر فوراً آدھارلنک کروانے کو کہہ رہی ہیں جب کہ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ نے اس کے لئے فروری 2018 تک کا وقت مقررطے کیا ہے۔